Skip to main content

عثمان بزدارنے پنجاب پولیس کے فنڈز میں سے3ارب روپےکاٹ لیے


ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی طرح پولیس کو بھی اس وبا سے لڑنے کے لیے سہولیات دینے کی بجائے ان کے فنڈز کاٹ لیے ہیں 

حکومتی احکامات پرشہریوں سے عملدرآمد پولیس نے ہی کروانا ہے۔



عثمان بزدارنے پنجاب پولیس کے فنڈز میں سے3ارب روپےکاٹ لیےہیں۔


لاہور(11مئی2020ء) عثمان بزدار نے پنجاب پولیس کے فنڈز میں سے 3 ارب روپے کاٹ لئے ہیں۔ پاکستان میں جاری کورونا وائرس کی صورتحال اور پولیس کے حالات پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عمران یعقوب خان نے اس بات کا انکشا ف کیا ہے کہ محکمہ پولیس کو ریلیف دینے کی بجائے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس کے فنڈز میں سے 3 ارب روپے کاٹ لئے ہیں۔

اس پر مزید بات کرتے ہوئے تجزیہ نگاروں کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت جتنی مرضی پالیسیاں بنائے اور احکامات جاری کرے اس پر عملدرآمد پولیس نے کروانا ہے۔ ایسی صورتحال میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والی پنجاب پولیس کے فنڈز میں سے 3 ارب روپے کاٹ لیے ہیں۔



عمران یعقوب خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ابھی تک 6623 اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 163 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔پولیس نے پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے نہ کوئی احتجاج کیا ہے اور نہ ہی کوئی جلوس نکالا ہے۔ حکومت کو بھی چاہیئے کہ انہیں ریلیف دے، ان کے فنڈز سے کٹوتی نہ کی جائے۔
خیال رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان میں بھی اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں جس کے بعد ڈاکٹرز اور پولیس اہلکار فرنٹ لائن پر کھڑے ہو کر اس وبا سے لڑ رہے ہیں لیکن اب تجزیہ نگار نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ پولیس کو ریلیف دینے کی بجائے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس کے فنڈز میں سے 3 ارب روپے کاٹ لئے ہیں

Comments