لاہور (ویب دیسک) لاطینی امریکا کے ملک دنیا بھر میں کورونا وباء کا نیا مرکز بن گئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ لاطینی امریکی ملک، کورونا کے باعث عائد پابندیاں اٹھانے میں جلدی نہ کریں۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق لاطینی امریکی ممالک میں ایک کروڑ 20 لاکھ کے قریب کیس ہیں، جب کہ وہاں 60 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ برازیل میں اب تک 6 لاکھ 73 ہزار سے زائد کیس اور 36 ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں۔ (برازیل) کورونا مریضوں کی تعداد کے حساب سے دنیا میں دوسرے اور اموات کے معاملے میں تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ فیڈرل یونی ورسٹی آف ریو کی تحقیق کے مطابق 20 جون تک برازیل میں کورونا کیسوں کی تعداد 10 لاکھ اور اموات کی تعداد 50 ہزار تک پہنچ جائے گی۔ اس کے باوجود برازیل کے شہر ساو پالو میں چرچ،کاروں کی دکانوں اور ڈیکوریشن اسٹور کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے، میکسکو میں کورونا کے 1 لاکھ 10ہزار سے زائد کیس جب کہ 13 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔ تاہم ٹیسٹنگ انتہائی کم ہونے کے باعث حکام کا کہنا ہے کہ کیسز کی اصل تعداد لاکھوں میں ہوسکتی ہے۔ اس خطے میں...
ریاض(18مئی 2020) کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے دنیا بھرمیں سماجی فاصلوں کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ تاہم ماہ مقدس اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، جبکہ عیدالفطر قریب ہے تو ایسے میں عید نماز کے اجتماعات کے انعقاد کے حوالے سے کئی باتیں سامنے آرہی ہیں۔ اس حوالے سےعرب خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی مفتی اعظم اور سعودی سائنٹیفک اینڈ ریسرچ کونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیز الشیخ نےکہا کہ عید کی نماز گھر پر ادا کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا غیر معمولی حالات میں اور موجودہ عالمی وبا کی صورتحال میں عید کی نماز گھر پر ادا کرنا مناسب عمل ہے۔ جیونیوز کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ گھر پر اکیلا شخص یا ایک سے زیادہ لوگ ملکربھی عید نماز پڑھ سکتے ہیں ۔ سعودی مفتی اعظم نے سعودی شہریوں کو عید کی نماز گھروں پر ادا کرنے کی تاکید بھی کی ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ اس وقت سعودی عرب میں ایکٹو کیسز کی تعداد28 ہزار718 جن میں سے 202 کی حالت تشویشناک ہے ۔ مملکت بھر میں اموات کی تعداد 312ہو چکی ہے۔