Skip to main content

Posts

Showing posts from 2020

(لاطینی امریکہ) اٹلی اور امریکہ کے بعد کورونا کی وبا کا نیا مرکز

  لاہور (ویب دیسک) لاطینی امریکا کے ملک دنیا بھر میں کورونا وباء کا نیا مرکز بن گئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ لاطینی امریکی ملک، کورونا کے باعث عائد پابندیاں اٹھانے میں جلدی نہ کریں۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق لاطینی امریکی ممالک میں ایک کروڑ 20 لاکھ کے قریب کیس ہیں، جب کہ وہاں 60 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔   برازیل میں اب تک 6 لاکھ 73 ہزار سے زائد کیس اور 36 ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں۔ (برازیل) کورونا مریضوں کی تعداد کے حساب سے دنیا میں دوسرے اور اموات کے معاملے میں تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ فیڈرل یونی ورسٹی آف ریو کی تحقیق کے مطابق 20 جون تک برازیل میں کورونا کیسوں کی تعداد 10 لاکھ اور اموات کی تعداد 50 ہزار تک پہنچ جائے گی۔   اس کے باوجود برازیل کے شہر ساو پالو میں چرچ،کاروں کی دکانوں اور ڈیکوریشن اسٹور کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے، میکسکو میں کورونا کے 1 لاکھ 10ہزار سے زائد کیس جب کہ 13 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔ تاہم ٹیسٹنگ انتہائی کم ہونے کے باعث حکام کا کہنا ہے کہ کیسز کی اصل تعداد لاکھوں میں ہوسکتی ہے۔   اس خطے میں...

سعودی مفتی اعظم کا بیان سامنے آگیا--- کیا عید کی نماز گھر پر ہوسکتی ہے؟

  ریاض(18مئی 2020) کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے دنیا بھرمیں سماجی فاصلوں کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ تاہم ماہ مقدس اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، جبکہ عیدالفطر قریب ہے تو ایسے میں عید نماز کے اجتماعات کے انعقاد کے حوالے سے کئی باتیں سامنے آرہی ہیں۔   اس حوالے سےعرب خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی مفتی اعظم اور سعودی سائنٹیفک اینڈ ریسرچ کونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیز الشیخ نےکہا کہ عید کی نماز گھر پر ادا کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا غیر معمولی حالات میں اور موجودہ عالمی وبا کی صورتحال میں عید کی نماز گھر پر ادا کرنا مناسب عمل ہے۔   جیونیوز کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ گھر پر اکیلا شخص یا ایک سے زیادہ لوگ ملکربھی عید نماز پڑھ سکتے ہیں ۔ سعودی مفتی اعظم نے سعودی شہریوں کو عید کی نماز گھروں پر ادا کرنے کی تاکید بھی کی ہے۔   خیال رہے کہ سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ اس وقت سعودی عرب میں ایکٹو کیسز کی تعداد28 ہزار718 جن میں سے 202 کی حالت تشویشناک ہے ۔ مملکت بھر میں اموات کی تعداد 312ہو چکی ہے۔  

دنیا کی حالت بھی غیر - کورونا وائرس چوبیس گھنٹوں میں ڈیڑھ ہزار سے زائد کیس رپورٹ، اموات کہاں جا پہنچیں؟

  اسلام آباد - ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 38 ہزار799 ہوگئی جبکہ آخری اطلاعات تک 834 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 31 اموات اور ایک ہزار پانچ سو اکیاسی نئے کیسز سامنے آئے۔   سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 14ہزار 878 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد کورونا کے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد   3 لاکھ انسٹھ ہزار دو سوچونسٹھ ہوگئی جبکہ 10 ہزار 880 افراد صحت یا ب ہوچکے ستائیس ہزار پچاسی افراد پازیٹو آنے کے بعد اس بیماری کا ابھی سامنا کررہے ہیں۔   صوبوں کی حالت   اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں14 ہزار 201، سندھ میں 14 ہزار 916، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 678، بلوچستان میں 2 ہزار 457، اسلام آباد میں 921، گلگت بلتستان میں 518 جب کہ آزاد جموں کشمیر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 108 ہوگئی ہے۔   پاکستان کی صورتحال بہتر   امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوروناکی صورتحال دنیاکے کافی ممالک سے بہترہےپاکستان نے کوروناوباسے نمٹنے کیلئے برو...

بڑی خبرآگئی ،مزدوروں اورروزانہ اجرت پرکام کرنے والوں کیلیئے کتنی رقم کی منظوری ملی؟

اسلام آباد- وزیراعظم   کی جانب سے ایک اور وعدہ وفا ہونے کی امید روشن ہوگئی، مزدوروی اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں میں رقم کی تقسیم کی منظور ی دے دی گئی جس کے تحت مذکورہ افراد میں پچھتر ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے۔ ڈان نیوز کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے مزدوروں اور یومیہ اجرت کمانے والوں میں تقسیم کرنے کے لیے 75 ارب روپے مختص کردیے ، یہ رقم وزیراعظم کی جانب سے مزداروں اور یومیہ اجرت کمانے والوں کے لیے اعلان کردہ 2 کھرب روپے کے ریلیف پیکج کا حصہ ہے اور   جسے اس سے قبل وزارت صنعت و پیداوار اور تجارت کے ذریعے صنعتوں اور کاروباری اداروں کو دیا جانا تھا تا کہ وہ ورکرز کو نوکریوں سے نہ نکالیں۔ ای سی سی کے اجلاس کی صدارت مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کی جس میں ان ورکرز کے لیے ہنگامی نقد معاونت کے طریقہ کار کی منظوری دی گئی جن کے روزگار کورونا وائرس عالمی وبا کے باعث متاثر ہوئے۔ادائیگی کے طریقہ کار پر محکمہ خزانہ، غربت مٹاؤ ڈویژن اور بی آئی ایس پی نے کام کیا۔   بی آئی ایس پی بورڈ نے اح...

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ متاثر ملک امریکہ سے اچھی خبر

  کورونا کے باعث اموات کے دردناک ایک ماہ کے بعد ملک بھر میں یومیہ ہلاکتوں کی تعداد میں واضح کمی ریکارڈکی گئی۔ واشنگٹن ( 12 مئی 2020ء) کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث سب سے زیادہ متاثر ملک امریکہ سے اچھی خبر۔ کورونا کے باعث اموات کے دردناک ایک ماہ کے بعد ملک بھر میں یومیہ ہلاکتوں کی تعداد میں واضح کمی ریکارڈکی گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں گزشتہ دو روز کے دوران کورونا وائرس سےہونے والی یومیہ ہلاکتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 830 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ خبر ایجنسی کے مطابق اتوار کے روز بھی امریکہ میں 776 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔ یوں اگر گزشتہ دو روز کے اعداد و شمار کےمطابق تو امریکہ میں گزشتہ ایک ماہ سے کورونا کے باعث ہونے والی یومیہ ہلاکتوں میں یہ ایک ریکارڈ کمی ہے۔   اس سے قبل امریکہ میں مسلسل کئی روز تک یومیہ ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے اوپر رہی   تاہم گزشتہ دو روز میں یومیہ اموات کی ...

عثمان بزدارنے پنجاب پولیس کے فنڈز میں سے3ارب روپےکاٹ لیے

ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی طرح پولیس کو بھی اس وبا سے لڑنے کے لیے سہولیات دینے کی بجائے ان کے فنڈز کاٹ لیے ہیں  حکومتی احکامات پرشہریوں سے عملدرآمد پولیس نے ہی کروانا ہے۔ عثمان بزدارنے پنجاب پولیس کے فنڈز میں سے3ارب روپےکاٹ لیےہیں۔ لاہور(11مئی2020ء) عثمان بزدار نے پنجاب پولیس کے فنڈز میں سے 3 ارب روپے کاٹ لئے ہیں۔ پاکستان میں جاری کورونا وائرس کی صورتحال اور پولیس کے حالات پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عمران یعقوب خان نے اس بات کا انکشا ف کیا ہے کہ محکمہ پولیس کو ریلیف دینے کی بجائے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس کے فنڈز میں سے 3 ارب روپے کاٹ لئے ہیں۔ اس پر مزید بات کرتے ہوئے تجزیہ نگاروں کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت جتنی مرضی پالیسیاں بنائے اور احکامات جاری کرے اس پر عملدرآمد پولیس نے کروانا ہے۔ ایسی صورتحال میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والی پنجاب پولیس کے فنڈز میں سے 3 ارب روپے کاٹ لیے ہیں۔ عمران یعقوب خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ابھی تک 6623 اہلکاروں کے کورو...